Banne Miyan Jauhar

بنے میاں جوہر

بچوں کے لیے خوبصوت نظمیں لکھیں، ’گل بوٹے‘ نام سے شعری مجموعہ شائع ہوا

Wrote interesting poems for children, published a collection called ‘Gul Bute’

بنے میاں جوہر کی نظم

    نیند

    اے مری پیاری اماں آنا نندیا آئی مجھ کو سلانا سست ہیں اعضا میرے سارے آنکھیں بند ہیں نیند کے مارے کھانا پینا باتیں کرنا کچھ بھی مجھ کو اب نہیں بھاتا اماں میرا بستر لانا نیند آئی ہے مجھ کو سلانا جلدی پھر اٹھنا ہے مجھ کو دیر نہ مکتب جانے میں ہو صبح کو جس دم سو کے اٹھوں گا اپنے کھلونے ...

    مزید پڑھیے

    پھول

    تجھ سے مہکا سارا گلشن تجھ سے بنا ہے پیارا گلشن بھینی بھینی تیری نکہت پیاری پیاری تیری رنگت جنگل میں ہے تجھ سے منگل جلسوں میں ہے تجھ سے ہلچل نازش گلشن تیری ہستی تجھ سے ہے بلبل کی مستی تیرا دم بھرتی ہے بلبل تیرے لیے ہے پھرتی مرتی تیرے لیے ہی بن سے آئی باغ میں اپنی بستی بسائی تیرے ...

    مزید پڑھیے

    گھوڑا

    تم نے دیکھا ہوگا گھوڑا کیا سینا اس کا ہے چوڑا شکل ہے پیاری وہ ہے بانکا کاٹھی اچھی رنگ بھی اچھا بال اس کی دم اور گردن کے کیا ہیں ملائم اور چمکیلے گول قدم ہیں ٹانگیں پتلی رانیں طاقت ور اور چپٹی نعل اگر ہوں سم نہیں گھستے دوڑتے ہیں آرام سے گھوڑے سم ہیں سخت کچھ ایسے بچو کاٹیں تو ایذا نہ ...

    مزید پڑھیے

    علم

    ہے زباں پر سب کی مدحت علم کی کیوں نہ ہو دل میں محبت علم کی کیوں نہ ہو ہر اک کو چاہت علم کی ہر کسی کو ہے ضرورت علم کی علم کے رتبے سے واقف ہے جہاں گوشے گوشے میں ہے شہرت علم کی جس کو چسکا لگ گیا ہے علم کا پوچھئے اس سے حقیقت علم کی بس اسی نے پائی عزت ملک میں دل سے کی ہے جس نے خدمت علم ...

    مزید پڑھیے

    چاند

    شکل ہے میری جیسے کٹورا یا کوئی چاندی کا گولا رنگ ہے میرا گورا گورا اندھیری شب کا میں ہوں اجالا میرا اجالا ہر جا پھیلا باغ ہو بستی یا ہو صحرا چاہتی ہے مجھ کو سب دنیا گھر گھر ہے میرا ہی چرچا مجھ سے بہلتا ہے جی سب کا چھوٹا بچہ ہو یا بوڑھا ہیں آکاش پہ جتنے تارے ہیں یہ سب میرے ہی ...

    مزید پڑھیے

    اتفاق

    اک بوڑھے کے چار تھے بیٹے آپس میں تھے لڑتے جھگڑتے سخت ہوا بیمار وہ بوڑھا بیٹوں کو تب پاس بلایا اپنے ہر بیٹے سے بولا اک اک لکڑی تو لے آنا اک اک لکڑی چاروں لائے بولا تب بوڑھا یوں ان سے اپنا اپنا زور لگاؤ چاروں کو اب توڑ دکھاؤ چاروں ہی نے زور لگایا کوئی نہ ان کو توڑنے پایا تب لڑکوں سے ...

    مزید پڑھیے

    شام کا منظر

    شام ہوئی ہے سورج ڈوبا رنگ زمانے کا ہے بدلا شام سہانی دیکھو آئی کیسا سہانا وقت ہے لائی دل کو لبھا لیتا ہے کیسا چین ہمیں دیتا ہے کیسا شام کا اچھا اچھا منظر دل کو لبھانے والا منظر گھر کو چلا ہے کھیتی والا محنت سے سب تن ہے کالا بیل بھی چھوڑا ہل بھی چھوڑا گھر کی جانب منہ کو موڑا ہانکا ...

    مزید پڑھیے

    چوری کا نتیجہ

    اک لڑکے کی رنگیں دستی ایک لڑکے نے آ کے چرائی ادھر ادھر وہ ڈھونڈ رہا تھا کسی نے چپکے سے یہ بتایا فلاں نے تیری دستی چرائی گیا وہ فوراً دیکھا پائی اس نے اس کو خوب ہی مارا چور سبھوں نے کہہ کے پکارا سنا جو اس کے باپ اور ماں نے مارا اور ہوئے ناراض اس سے اک چوری کرنے سے بچو کتنی درگت ہوتی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2