الٰہی یہ جلسہ کہاں ہورہا ہے
مجھے امام باڑے تک پہنچنے میں کافی دیر ہوگئی تھی آج سیٹرڈے نائٹ تھی اور وہ بھی گرمی کے موسم میں ،لہٰذا ٹریفک بہت تھا اور مزید مصیبت یہ ہوئی کہ جس راستہ سے مجھے آنا تھا وہ (Forum)فورم اسٹیڈیم کے سامنے سے ہوکر گذرتا تھا، آج فورم میں شاید کسی مشہور سنگرکا کا نسرٹ تھا ٹریفک اور بھیڑ کی ...