ہم لوگ
حیات نو کا فسانہ سنائیں گے ہم لوگ تلاش کر کے بہاروں کو لائیں گے ہم لوگ مسافران شب زندگی کی راہوں میں چراغ فکر و نظر کے جلائیں گے ہم لوگ ہمارے چاک گریباں کو دیکھنے والو وطن کو رشک گلستاں بنائیں گے ہم لوگ جہاں کو امن و محبت کا واسطہ دے کر مہہ و نجوم کی محفل سجائیں گے ہم ...