Aziz Nehtauri

عزیز نہٹوری

عزیز نہٹوری کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    چھوڑ دے مانگنے کی ادا چھوڑ دے

    چھوڑ دے مانگنے کی ادا چھوڑ دے اپنا حق چھین لے التجا چھوڑ دے چھوڑ دے اب مرا تذکرہ چھوڑ دے کچھ دنوں کو مجھے لاپتہ چھوڑ دے ناخداؤں کا اب آسرا چھوڑ دے اپنی کشتی بہ نام خدا چھوڑ دے عشق میں قرب ہی عشق کی موت ہے قربتوں میں بھی کچھ فاصلہ چھوڑ دے یہ بھی ممکن نہیں وہ بھی ممکن نہیں میں ...

    مزید پڑھیے

    آگ بھڑکی کہاں تھی کدھر لگ گئی

    آگ بھڑکی کہاں تھی کدھر لگ گئی تھی خطا کس کی اور کس کے سر لگ گئی دل دھڑکنے لگا مسکراتے ہوئے میری خوشیوں کو کس کی نظر لگ گئی اس چمن کے مقدر میں ہی آگ ہے آج ادھر لگ گئی کل ادھر لگ گئی بات تو آپ کے اور مرے بیچ تھی پھر زمانے کو کیسے خبر لگ گئی آپ اب جو بھی چاہیں وہ عنوان دیں میری تصویر ...

    مزید پڑھیے

    نظر جب ہم پہ کوئی بار بار ڈالے گا

    نظر جب ہم پہ کوئی بار بار ڈالے گا یہ التفات تو بے موت مار ڈالے گا مرے لیے کسی خنجر کی کیا ضرورت ہے مجھے تو خود مرا احساس مار ڈالے گا نہیں ہے وقت صداقت کی بات مت کیجئے زمانہ دار و رسن سے گزار ڈالے گا جو اصلیت ہے چھپانے سے چھپ نہیں سکتی تو آئینہ پہ کہاں تک غبار ڈالے گا ہے وقت اس ...

    مزید پڑھیے

    آس دل میں ترے آنے کی لگائے رکھوں

    آس دل میں ترے آنے کی لگائے رکھوں اک دیا روز سر شام جلائے رکھوں چھوٹا جائے ہے مرے ہاتھ سے اب دامن ضبط کب تک اشکوں کو تبسم میں چھپائے رکھوں بس اسی طرح مری عمر بسر ہو جائے میں تجھے یاد رکھوں خود کو بھلائے رکھوں اک نہ اک دن تو یہ سر تن سے جدا ہونا ہے کیوں نہ پھر سر کو ہتھیلی پہ ...

    مزید پڑھیے

    کچے دھاگے پہ نہ جا اس کا بھروسا کیا ہے

    کچے دھاگے پہ نہ جا اس کا بھروسا کیا ہے ناصحا رند بلا نوش کی توبہ کیا ہے چین لینے نہیں دیتی تو کسی بھی صورت زندگی کچھ تو بتا دے ترا منشا کیا ہے حال تیرا بھی یہی ہوگا سن اے غنچۂ نو دیکھ کر پھول کے انجام کو ہنستا کیا ہے اور ہوں گے غم و آلام سے ڈرنے والے تو نے اے گردش دوراں ہمیں ...

    مزید پڑھیے