Aziz Lakhnavi

عزیز لکھنوی

لکھنو میں کلاسکی غزل کے ممتاز استاد شاعر

One of the most prominent masters of Classical ghazal from Lucknow

عزیز لکھنوی کے تمام مواد

41 غزل (Ghazal)

    عشق جو معراج کا اک زینہ ہے

    عشق جو معراج کا اک زینہ ہے یہ ہمارا مذہب پارینہ ہے اب تو خود بینی عبادت ہو گئی رات دن پیش نظر آئینہ ہے واعظ اب بھی جرم ہے کیا مے کشی چاندنی ہے اور شب آدینہ ہے جب سے زلفوں کا پڑا ہے اس میں عکس دل مرا ٹوٹا ہوا آئینہ ہے سر بہ مہر داغ کرتے ہیں عزیزؔ دل ہمارا عشق کا گنجینہ ہے

    مزید پڑھیے

    دل کشتۂ نظر ہے محروم گفتگو ہوں

    دل کشتۂ نظر ہے محروم گفتگو ہوں سمجھو مرے اشارے میں سرمہ در گلو ہوں مدت سے کھو گیا ہوں سرگرم جستجو ہوں اپنا ہی مدعا ہوں اپنی ہی آرزو ہوں صورت سوال ہوں میں پوچھو نہ میرا مطلب میں اپنے مدعا کی تصویر ہو بہ ہو ہوں ہے دل میں جوش حسرت رکتے نہیں ہیں آنسو رستی ہوئی صراحی ٹوٹا ہوا سبو ...

    مزید پڑھیے

    صاف باطن دیر سے ہیں منتظر

    صاف باطن دیر سے ہیں منتظر ساقیا خذ ما صفا دع ما کدر پھر حیات چند روزہ کا مآل موت پر جب زندگی ہے منحصر رت بدلتے ہی فضا میں گونج اٹھا نغمۂ‌ یا ایہا الساقی ادر ایسے وادی میں نہیں کیا رہ نما خود جہاں گم کردہ منزل ہوں خضر مشورہ رحمت سے کر اے عدل حق کیا سزا جو ہو خطا کا خود مقر کیوں ...

    مزید پڑھیے

    کچھ حساب اے ستم ایجاد تو کر

    کچھ حساب اے ستم ایجاد تو کر کس قدر ظلم کئے یاد تو کر زندہ جا سکتے ہیں باہر کہ نہیں دیکھ اسیروں کو اب آزاد تو کر خاک کیوں چھان رہا ہے بتلا تھا بھی دل پاس ترے یاد تو کر ارے منہ ڈھانپ کے رونے والے دم الٹ جائے گا فریاد تو کر ہائے کیا ہوگا بہار آنے تک قیدیٔ کنج قفس یاد تو کر وہ تسلی ...

    مزید پڑھیے

    سامنے آئنہ تھا مستی تھی

    سامنے آئنہ تھا مستی تھی ان پر اک شان خود پرستی تھی مجھ کو کعبہ میں بھی ہمیشہ شیخ یاد ایام بت پرستی تھی صرف دل ہی نہیں جلا میرا ذرہ ذرہ میں اس کے بستی تھی کیوں زلیخا تری عدالت میں حسن کی جنس ایسی سستی تھی سوجھتا تھا نہ انتظار میں کچھ دیکھنے کو نگہ ترستی تھی دیکھنے ہم گئے تھے ...

    مزید پڑھیے

تمام

4 نظم (Nazm)

    بچپنے کی یاد

    اے بچپنے کی دنیا تو یاد آ رہی ہے دل سے مری صدائے فریاد آ رہی ہے راحت سنا رہی تھی افسانہ سلطنت کا تھی ماں کی گود مجھ کو کاشانہ سلطنت کا وہ گھر کہ دور جس سے تھی گردش زمانہ آزادیوں کا میری آباد آشیانہ پھرتی ہے اب نظر میں تصویر اس مکاں کی عرش بریں سے بہتر تھی سرزمیں جہاں کی نازک مزاج بن ...

    مزید پڑھیے

    میرؔ

    شاہد بزم سخن ناظورۂ معنی طراز اے خدائے ریختہ پیغمبر سوز و گداز یوسف ملک معانی پیر کنعان سخن ہے تری ہر بیت اہل درد کو بیت الحزن اے شہید جلوۂ معنی فقیر بے نیاز اس طرح کس نے کہی ہے داستان سوز و ساز ہے ادب اردو کا نازاں جس پہ وہ ہے تیری ذات سر زمین شعر پر اے چشمۂ آب حیات تفتہ دل آشفتہ ...

    مزید پڑھیے

    آتش خاموش

    سر چشمۂ اخلاق وفا کیش و وفا کوش اے مشرق اشراق صفا ابر خطا پوش یوں تیرے دل صاف میں اشراق محبت جس طرح کہ لو صبح کو دے در نیا گوش میں کون ہوں اک دل ہوں جسے ضبط نے مارا کر دے گی فنا مجھ کو مری کوشش خاموش وہ دل ہوں عبارت جو ہے نظم ابدی سے اک خون کا نقطہ ہوں میں پر معنی و پرجوش جبریل مرے ...

    مزید پڑھیے

    لذت غم

    گو گلستان جہاں پر میری نظریں کم پڑیں اور پڑیں بھی تو خدا شاہد بہ چشم نم پڑیں کر رہی تھی فصل گل جب راز قدرت آشکار جب اگلتی تھی زمیں گنجینہ ہائے پر بہار خون کے آنسو بھرے تھے دیدۂ نمناک میں مختلف شکلیں تھیں غم کی چہرۂ غم ناک میں فطرتاً دل میں نہ تھا میرے کبھی ارمان عیش بند کر لیتا ...

    مزید پڑھیے