Ata ul Haq Qasmi

عطاء الحق قاسمی

مشہورشاعر، نثرنگاراور کالم نویس، اپنے مزاحیہ قطعات و مضامین کے لیے معروف؛ پاکستانی حکومت کے اہم عہدوں پر فائز رہے

Prominent poet, prose writer and columnist, known for his humorous qitas and essays; worked on important positions in the government of Pakistan

عطاء الحق قاسمی کی نظم

    ایک فلرٹ لڑکی

    مجھ سے بھی وہ ملتی تھی اس کے ہونٹ گلابی تھے اس کی آنکھ میں مستی تھی میں بھی بھولا بھٹکا سا وہ بھی بھولی بھٹکی تھی شہر کی ہر آباد سڑک! اس کے گھر کو جاتی تھی! لیکن وہ کیا کرتی تھی! لڑکی تھی کہ پہیلی تھی! الٹے سیدھے رستوں پر آنکھیں ڈھانپ کے چلتی تھی بھیگی بھیگی راتوں میں تنہا تنہا روتی ...

    مزید پڑھیے

    ایک لانگ ڈسٹینس کال

    تمہارا خط مجھ کو مل گیا ہے ابھی پڑھا ہے مجھے تو بس اتنا پوچھنا ہے اداس کیوں ہو اداس کیوں ہو میں پوچھتی ہوں اداس کیوں ہو تمہاری آواز اتنی مدھم ہے ایسے لگتا ہے جیسے اپنے ہی کان میں کوئی بات کہہ کر سمجھ رہے ہو کہ بات مجھ تک پہنچ گئی ہے تمہاری آواز راستوں کی مسافتوں میں بھٹک رہی ہے

    مزید پڑھیے

    ٹریفک سگنل

    میں عہد رفتہ کو ڈھونڈھتا ہوں نئی کتابوں کے معبدوں میں پرانے لفظوں کو پوجتا ہوں میں منظر ہوں بشارتوں کا مری زبان پر میں صبح نو کے افق کے نئے جہاں کے نئے ترانے پرانی قبریں چٹخ رہی ہیں دیے بجھاؤ کہ سرخ سورج ابھر رہا ہے دلوں میں کوئی اتر رہا ہے نئے پرانے ہیں لفظ میری زباں پہ لیکن میں ...

    مزید پڑھیے