Asma Riyaz Asma

اسما ریاض اسما

اسما ریاض اسما کی غزل

    اپنے دشمن کو تو میں ایسی سزا دیتی ہوں

    اپنے دشمن کو تو میں ایسی سزا دیتی ہوں قتل کرتی نہیں نظروں سے گرا دیتی ہوں بے ادب لوگ جو ہوتے ہیں مری نظروں میں ان کو محفل سے نہیں دل سے اٹھا دیتی ہوں زعم ہو جس میں تو نرمی سے نہیں ملتی میں تلخ گوئی سے ہی کمزور بنا دیتی ہوں رسم الفت کو نبھانے کے لئے میں اکثر خود کو ناکردہ گناہوں ...

    مزید پڑھیے

    میں یہ چاہوں میں الجھی ہوں تو بھی الجھے

    میں یہ چاہوں میں الجھی ہوں تو بھی الجھے پاس مرے آئے اور آ کر بیٹھے سوچے تنہا تنہا درد سمیٹے پھرتی ہوں میں ہمدردی کی کیسی سزا ہے کوئی دیکھے اب سوچوں تو خون کے آنسو دل روتا ہے کتنی ہنستی رہتی تھی میں برسوں پہلے کوئی ہوگا میرا اپنا دل کہتا ہے بچے کی کلکاری کو من میرا ترسے ایک مدت ...

    مزید پڑھیے

    کالی رات کے روشن جگنو ہم دونوں

    کالی رات کے روشن جگنو ہم دونوں دن کے اجلے بدن کی خوشبو ہم دونوں مدھر راگ پھیلا کر ہر سو ہم دونوں سر پر چڑھ کر بولتا جادو ہم دونوں خود بھی مہکیں اوروں کو بھی مہکائیں ایسے دشت ختن کے آہو ہم دونوں دنیا بھر میں جوگ جگانے کی خاطر در در بھٹکیں بن کر سادھو ہم دونوں درد بھرے جو دل ...

    مزید پڑھیے