بجوکے
نکتہ دان ادب تم کو کیا ہو گیا لہلہاتی ہوئی ذہن کی فصل میں کس لئے کر رہے ہو بجوکے کھڑے اس طرف وہ چرندے نہیں آئیں گے اشتہا کی جو بے چینیوں کو لئے بوتے رہتے ہیں ہر سمت بربادیاں نکتہ دان ادب ذہن کی فصل کی ہو سکے تو بہاریں مجسم کرو خوف کے استعاروں سے کیا فائدہ