حزن
جسے تم حزن کہتے ہو کبھی اس میں ڈوب کر اس کی صحبت اور آشنائیوں سے ہمکنار ہوئے ہو حزن ہمیں خوشیوں سے دور اس دنیا میں لے جاتا ہے جو صرف مسرتوں کے روٹھ جانے سے ملتی ہے وہ مسرتوں کی طرح ارزاں نہیں نہ یہ حزن جگہ جگہ بکھرا ہوا ہے یہ ایک کیفیت ہے جو تیرے میرے دل کے نہاں خانوں میں پوشیدہ ...