خامشی کی زبان

وہ جو ایسے سوال ہوتے ہیں
ان کے کیا جواب ہوتے ہیں
وہ جو خوشبو میں بستے ہیں
اور پھولوں میں ہنستے ہیں


جن کا سخن سادہ ہوتا ہے
اور حرف تازہ ہوتا ہے
اک مانوس سی خامشی میں
وہ جو ایسے سوال ہوتے ہیں
ان کے کیا جواب ہوتے ہیں


کبھی ڈھونڈ لو تو آنا
پھر مجھے بھی یہ بتانا
وہ جو ایسے سوال ہوتے ہیں
کیا ان کے بھی
جواب ہوتے ہیں