دو جہاں سے ماورا ہو جائے گا
دو جہاں سے ماورا ہو جائے گا جو ترے غم میں فنا ہو جائے گا درد جب دل سے جدا ہو جائے گا ساز ہستی بے صدا ہو جائے گا دیکھیے عہد وفا اچھا نہیں مرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا بے نتیجہ ہے خیال ترک راہ پھر کسی دن سامنا ہو جائے گا اب ٹھہر جا یاد جاناں رو تو لوں فرض تنہائی ادا ہو جائے ...