Asad Bhopali

اسد بھوپالی

فلم نغمہ نگار

Poet & film lyricist.

اسد بھوپالی کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    دو جہاں سے ماورا ہو جائے گا

    دو جہاں سے ماورا ہو جائے گا جو ترے غم میں فنا ہو جائے گا درد جب دل سے جدا ہو جائے گا ساز ہستی بے صدا ہو جائے گا دیکھیے عہد وفا اچھا نہیں مرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا بے نتیجہ ہے خیال ترک راہ پھر کسی دن سامنا ہو جائے گا اب ٹھہر جا یاد جاناں رو تو لوں فرض تنہائی ادا ہو جائے ...

    مزید پڑھیے

    جب اپنے پیرہن سے خوشبو تمہاری آئی

    جب اپنے پیرہن سے خوشبو تمہاری آئی گھبرا کے بھول بیٹھے ہم شکوۂ جدائی فطرت کو ضد ہے شاید دنیائے رنگ و بو سے کانٹوں کی عمر آخر کلیوں نے کیوں نہ پائی اللہ کیا ہوا ہے زعم خود اعتمادی کچھ لوگ دے رہے ہیں حالات کی دہائی غنچوں کے دل بجائے کھلنے کے شق ہوئے ہیں اب کے برس نہ جانے کیسی بہار ...

    مزید پڑھیے

    تم دور ہو تو پیار کا موسم نہ آئے گا

    تم دور ہو تو پیار کا موسم نہ آئے گا اب کے برس بہار کا موسم نہ آئے گا چوموں گا کس کی زلف گھٹاؤں کو دیکھ کر اک جرم خوش گوار کا موسم نہ آئے گا چھلکے شراب برق گرے یا جلیں چراغ ذکر نگاہ یار کا موسم نہ آئے گا وعدہ خلافیوں کو ترس جائے گا یقیں راتوں کو انتظار کا موسم نہ آئے گا تجھ سے ...

    مزید پڑھیے

    غم حیات سے جب واسطہ پڑا ہوگا

    غم حیات سے جب واسطہ پڑا ہوگا مجھے بھی آپ نے دل سے بھلا دیا ہوگا سنا ہے آج وہ غمگین تھے ملول سے تھے کوئی خراب وفا یاد آ گیا ہوگا نوازشیں ہوں بہت احتیاط سے ورنہ مری تباہی سے تم پر بھی تبصرا ہوگا کسی کا آج سہارا لیا تو ہے دل نے مگر وہ درد بہت صبر آزما ہوگا جدائی عشق کی تقدیر ہی سہی ...

    مزید پڑھیے

    نہ ساتھی ہے نہ منزل کا پتہ ہے

    نہ ساتھی ہے نہ منزل کا پتہ ہے محبت راستہ ہی راستہ ہے وفا کے نام پر برباد ہو کر وفا کے نام سے دل کانپتا ہے میں اب تیرے سوا کس کو پکاروں مقدر سو گیا غم جاگتا ہے وہ سب کچھ جان کر انجان کیوں ہیں سنا ہے دل کو دل پہچانتا ہے یہ آنسو ڈھونڈتا ہے تیرا دامن مسافر اپنی منزل جانتا ہے

    مزید پڑھیے

تمام