آئیں گے وہ تو آپ میں ہرگز نہ آئیں گے
آئیں گے وہ تو آپ میں ہرگز نہ آئیں گے ہم اپنی بے خودی کے تماشے دکھائیں گے ہم نقد دل جو سینے میں اپنے نہ پائیں گے دزد نگاہ یار کو چوری لگائیں گے اے بے خودی جو آپ میں ہم اب کی آئیں گے پھر دل لگی سے بھی نہیں دل کو لگائیں گے جب سوئے دشت آپ کے دیوانے جائیں گے فرہاد و قیس دور تلک لینے ...