ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا ستم وہ تم نے کیے بھولے ہم گلہ دل کا ہوا تمہارے بگڑنے سے فیصلہ دل کا بہار آتے ہی کنج قفس نصیب ہوا ہزار حیف کہ نکلا نہ جو صلہ دل کا جو یہ نشانہ اڑا دو تو سمجھیں تیر فگن بہت ہے ناوک مژگاں سے فاصلہ دل کا الٰہی خیر ہو ...