Arshad Ali Khan Qalaq

ارشد علی خان قلق

اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کے ممتاز درباری ،آفتاب الدولہ شمس جنگ کے خطاب سے سرفرازشاعر

Prominent courtier of Wajid Ali Shah who accompanied him during his exile to Kolkata. Awarded the honorific title of 'Aftabu Daula Shams-e-Jung' by the Nawab.

ارشد علی خان قلق کے تمام مواد

50 غزل (Ghazal)

    پرتو پڑا جو عارض گلگون یار کا

    پرتو پڑا جو عارض گلگون یار کا اٹھا تنور لالہ سے طوفاں بہار کا ہم چشم لالہ ہے جو دل داغدار کا نرگس کو ہم سا عارضہ ہے انتظار کا لکھتا ہے وصف شعلۂ رخسار یار کا جائے ورق ہو ہاتھ میں پتا چنار کا بیمار عشق ہوں لب و دندان یار کا نسخے میں میرے چاہئے شربت انار کا رشتے کی طرح سے در ...

    مزید پڑھیے

    نہ وہ خوشبو ہے گلوں میں نہ خلش خاروں میں

    نہ وہ خوشبو ہے گلوں میں نہ خلش خاروں میں اک ترے آتے ہی خاک اڑ گئی گلزاروں میں چشم و ابرو و مژہ یار کی ہیں درپئے جاں ایک دل گھر گیا ہے اتنے دل آزاروں میں مرض ہجر سے بچتا نہیں بے داروئے وصل ہے یہ آزار بڑا عشق کے آزاروں میں تجھ کو زیبندہ ہے کیا سادگی اور رنگینی ایک طرحدار ہے تو لاکھ ...

    مزید پڑھیے

    بت پرستی نے کیا عاشق یزداں مجھ کو

    بت پرستی نے کیا عاشق یزداں مجھ کو پردۂ کفر میں حاصل ہوا ایماں مجھ کو جب تلک زلف رخ یار کا دیوانہ رہا پیر سمجھا کئے ہندو و مسلماں مجھ کو چاہئے پیرہن دامن تیغ او قاتل تیرے خنجر کا ہے درکار گریباں مجھ کو اب درندازی اغیار نہیں چل سکتی خوب پہچانتے ہیں یار کے درباں مجھ کو شرم ایذا ...

    مزید پڑھیے

    بے زبانوں کو بھی گویائی سکھانا چاہئے

    بے زبانوں کو بھی گویائی سکھانا چاہئے کلمہ انگشت شہادت کو پڑھانا چاہئے خال رخسار منور کا دکھانا چاہئے چاند میں اے مہروش دھبا لگانا چاہئے تیل میری آنکھ کے تل کا لگانا چاہئے گیسوؤں میں پنجۂ مژگاں کا شانہ چاہئے بہر زینت دامن شمشیر میں او جنگجو میری گردن کا تجھے پٹھا لگانا ...

    مزید پڑھیے

    عاشق گیسو و قد تیرے گنہ گار ہیں سب

    عاشق گیسو و قد تیرے گنہ گار ہیں سب مستحق دار کے پھانسی کے سزاوار ہیں سب پاس اطبا کو ہے مایوس پرستار ہیں سب تیرے بیمار محبت کے بد آثار ہیں سب دل دہی کے بھی نہیں طرز سے واقف اصلا یہ حسینان جہاں نام کو دل دار ہیں سب اب یہ صورت ہے محبت میں تمہاری اے جان اپنے بیگانے مری شکل سے بیزار ...

    مزید پڑھیے

تمام