Anees Sultana

انیس سلطانہ

انیس سلطانہ کی نظم

    اعتراف

    اے دل زندہ سچ بتا کہ تجھے آخرش انتظار کس کا ہے کون سی صبح تیری نظروں میں ہو سکی صبح انتخاب کبھی کون سا لمحہ تیرے آنگن میں لمحۂ جاوداں نظر آیا کس کرن نے ترے لہو کو چنا کب ہوا نے تراش لیں راہیں کن نگاہوں نے تجھ کو پرکھا ہے کن صلیبوں نے تیرا قد ناپا کب ترا نغمہ جان محفل تھا کب ترے ...

    مزید پڑھیے

    شکست زنداں کا خواب

    شکست زنداں کا خواب میں نے کبھی نہ دیکھا کہ سچ یہی ہے جو بیڑیاں پاؤں میں پڑی ہیں وہی اثاثہ ہے زندگی کا وہیں سے میرے شعور نے پائیں آگہی کی نئی ترنگیں وہیں سے اظہار کے وسیلے وہیں سے فن کے نئے تقاضے وہیں سے جینے کے حوصلے بھی وہیں سے رندی کے ولولے بھی ہر ایک آہٹ پہ سانحہ اک نیا گزرتا ہے ...

    مزید پڑھیے