Ambarin Salahuddin

عنبرین صلاح الدین

نئی نسل کی اہم شاعرہ، اپنی نظموں کے لیے معروف

An important poet of the younger generation, known for her Nazms

عنبرین صلاح الدین کی غزل

    رستہ روکتی خاموشی نے کون سی بات سنانی ہے

    رستہ روکتی خاموشی نے کون سی بات سنانی ہے رات کی آنکھیں جان رہی ہیں کس کے پاس کہانی ہے آنکھ نے وحشت اوڑھی ہے یا منظر میں حیرانی ہے دشت نے دامن جھاڑ کے پوچھا اب کیسی ویرانی ہے منظر ہے کھڑکی کے اندر یا ہے کھڑکی سے باہر گردوں کی گیرائی ہے یا خاک نے چادر تانی ہے کوندے سے لپکے پڑتے ...

    مزید پڑھیے

    اسیر خواب نئی جستجو کے در کھولیں

    اسیر خواب نئی جستجو کے در کھولیں ہوا پہ ہاتھ رکھیں اور اپنے پر کھولیں سمیٹے اپنے سرابوں میں بارشوں کا جمال کہاں کا قصد ہے یہ راز خوش نظر کھولیں اسے بھلانے کی پھر سے کریں نئی سازش چلو کہ آج کوئی نامۂ دگر کھولیں الجھتی جاتی ہیں گرہیں ادھورے لفظوں کی ہم اپنی باتوں کے سارے اگر ...

    مزید پڑھیے

    بام سے ڈھل چکا ہے آدھا دن

    بام سے ڈھل چکا ہے آدھا دن کس سے ملنے چلا ہے آدھا دن تم جو چاہو تو رک بھی سکتا ہے ورنہ کس سے رکا ہے آدھا دن جھانکتی شام کے کنارے پر مجھ سے پھر لڑ پڑا ہے آدھا دن اس نے دیکھا جہاں پلٹ کے مجھے بس وہیں رک گیا ہے آدھا دن آس کی آہٹیں جگائے ہوئے کھڑکیوں میں سجا ہے آدھا دن دھوپ کی ریشمیں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2