قسمت عنبرین حسیب عنبر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اک پیڑ گھنا ہے میرے گھر کے آنگن میں جس کی چھاؤں میں سستانے کی خواہش ہے لیکن یہ میری قسمت پیڑ کی ساری شاخیں تو میرے گھر کی دیواروں سے باہر ہیں اور آنگن میں دھوپ برستی رہتی ہے