Ali Jawwad Zaidi

علی جواد زیدی

معروف شاعر اور نقاد، اپنی تنقیدی کتاب ’دو ادبی اسکول‘ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں

Well-known poet and critic known for his book 'Do Adabi School'

علی جواد زیدی کی غزل

    دین و دل پہلی ہی منزل میں یہاں کام آئے

    دین و دل پہلی ہی منزل میں یہاں کام آئے اور ہم راہ وفا میں کوئی دو گام آئے تم کہو اہل خرد عشق میں کیا کیا بیتی ہم تو اس راہ میں ناواقف انجام آئے لذت درد ملی عشرت احساس ملی کون کہتا ہے ہم اس بزم سے ناکام آئے وہ بھی کیا دن تھے کہ اک قطرۂ مے بھی نہ ملا آج آئے تو کئی بار کئی جام آئے اک ...

    مزید پڑھیے

    غیر پوچھیں بھی تو ہم کیا اپنا افسانہ کہیں

    غیر پوچھیں بھی تو ہم کیا اپنا افسانہ کہیں اب تو ہم وہ ہیں جسے اپنے بھی بیگانہ کہیں وہ بھی وقت آیا کہ دل میں یہ خیال آنے لگا آج ان سے ہم غم دوراں کا افسانہ کہیں کیا پکارے جائیں گے ہم ایسے دیوانے وہاں ہوش مندوں کو بھی جس محفل میں دیوانہ کہیں شب کے آخر ہوتے ہوتے دونوں ہی جب جل ...

    مزید پڑھیے

    کم ظرف احتیاط کی منزل سے آئے ہیں

    کم ظرف احتیاط کی منزل سے آئے ہیں ہم زندگی کے جادۂ مشکل سے آئے ہیں گرداب محو رقص ہے طوفان محو جوش کچھ لوگ شوق موج میں ساحل سے آئے ہیں یہ وضع ضبط شوق کہ دل جل بجھا مگر شکوے زباں پہ آج بھی مشکل سے آئے ہیں آنکھوں کا سوز دل کی کسک تو نئیں ملی مانا کہ آپ بھی اسی محفل سے آئے ہیں یہ قشقۂ ...

    مزید پڑھیے

    مستی گام بھی تھی غفلت انجام کے ساتھ

    مستی گام بھی تھی غفلت انجام کے ساتھ دو گھڑی کھیل لیے گردش ایام کے ساتھ تشنہ لب رہنے پہ بھی ساکھ تو تھی شان تو تھی وضع رندانہ گئی اک طلب جام کے ساتھ جب سے ہنگام سفر اشکوں کے تارے چمکے تلخیاں ہو گئیں وابستہ ہر اک شام کے ساتھ اب نہ وہ شورش رفتار نہ وہ جوش جنوں ہم کہاں پھنس گئے ...

    مزید پڑھیے

    راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے

    راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے جو مآل دوستی آئے تھے سمجھانے مجھے عشق کی ہلکی سی پہلی آنچ ہی میں جل بجھے کیا بھلا درس وفا دیں گے یہ پروانے مجھے یہ تو کہئے بے خودی سے مل گئی کچھ آگہی ورنہ دھوکا دے دیا تھا چشم بینا نے مجھے نامرادی لوٹ ہی لیتی متاع آرزو اک سہارا دے دیا احساس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 4