Ali Fraz Rezvi

علی فراز رضوی

علی فراز رضوی کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    تیرے وعدے پہ اعتبار کیا

    تیرے وعدے پہ اعتبار کیا مضطرب دل نے بار بار کیا ہم نے تو اس جہان فانی میں ہو سکا جتنا انتظار کیا اس کو آنہ ہے آئے گا لیکن کب قضا نے خیال یار کیا دامن عشق وقت نے آخر دیکھ تو کیسا تار تار کیا دل کے خس خانے جب سلگنے لگے ہم نے آنکھوں کو آبشار کیا تیری مجبوریاں رہی ہوں گی ٹھیک ہے ہم ...

    مزید پڑھیے

    تیری زلفوں کے پیچ و خم کی قسم

    تیری زلفوں کے پیچ و خم کی قسم چین سے ہیں تیرے ستم کی قسم جس نے دیکھیں سو دل گنوا بیٹھا تیری آنکھیں وہ جام جم کی قسم ہم تو دیکھا کیے تھے حسرت سے سرخیٔ لب کو چشم نم کی قسم لڑکھڑانا ہے ان کی فطرت میں کون کھائے تیرے قدم کی قسم جانے کب پی تھی پر نشہ نہ گیا میرے ساقی تیرے کرم کی ...

    مزید پڑھیے

    وہ حسن بے مثال کہاں جلوہ گر نہیں

    وہ حسن بے مثال کہاں جلوہ گر نہیں اپنا قصور ہے ہمیں تاب نظر نہیں سنتے ہیں چاند رات کو آیا تھا بام تک پھر اس کے بعد کیا ہوا کچھ بھی خبر نہیں اس کے سراپا حسن کی تعریف کیا کریں سر تا قدم پری ہے فقط اس کے پر نہیں بکھرے ہوئے ہیں بال ستاروں کی چھاؤں میں سجدے میں گر پڑیں گے ستارے یہ در ...

    مزید پڑھیے

    اف ادائیں دکھا رہی ہیں وہ

    اف ادائیں دکھا رہی ہیں وہ مسکرا کر ستا رہی ہیں وہ ہم فقیرو کی اپنے کوچے میں ایک محفل سجا رہی ہیں وہ کب سے نظریں بچائے بیٹھے ہیں یہ خبر ہے کہ آ رہی ہیں وہ ہے گہن چاند کو لگا دیکھا رخ سے پردہ اٹھا رہی ہیں وہ سارے عالم میں پھیلی بے چینی زلف بکھرائے جا رہی ہیں وہ زلف ماتھے پہ ...

    مزید پڑھیے