روز روشن کو جو نسبت ہے سیہ رات کے ساتھ
روز روشن کو جو نسبت ہے سیہ رات کے ساتھ اس نے رشتہ وہی رکھا ہے مری ذات کے ساتھ کچھ نہ تھا بخت میں ناکام محبت کے سوا زندگی کاٹ دی میں نے اسی سوغات کے ساتھ شب کی شب ایک چراغاں کا سماں رہتا ہے شام آ جاتی ہے جب تیرے خیالات کے ساتھ ابر غم دل سے اٹھے از سر مژگاں برسے چشم گریاں کو عجب ربط ...