جب دعائیں ہی بے اثر جائیں
جب دعائیں ہی بے اثر جائیں جینے والے بتا کدھر جائیں اپنی مرضی کا جب نہ ہو جینا ایسے جینے سے کیوں نہ مر جائیں یہ مناسب نظر نہیں آتا بے خبر آئیں بے خبر جائیں زندگی غم سہی مگر اس کا یہ تو مطلب نہیں کہ مر جائیں زندگی ہے ادھر ادھر جنت تیرے بندے کدھر کدھر جائیں