تھک کے آخر شاعری کرنی پڑی

تھک کے آخر شاعری کرنی پڑی
رہبروں کی رہبری کرنی پڑی


حضرت آدم کی سادہ بھول سے
تا قیامت بندگی کرنی پڑی


دوستوں کی دوستی کو دیکھ کر
دشمنوں سے دوستی کرنی پڑی


دے دیا ہے چاند سورج نے جواب
دل جلوں کو روشنی کرنی پڑی


جب کسی نے بھی نہ کچھ سمجھا ہمیں
یار کو پیغمبری کرنی پڑی