طوفان میل
عتیقؔ اور اسلمؔ شعیبؔ اور سلیمؔ رئیسؔ اور آصفؔ نفیسؔ اور وسیمؔ یہ مکتب سے واپس ہوا قافلہ تو رستے میں سب نے یہی طے کیا چلو کھیلتے ہم چلیں ریل ریل عتیقؔ ہوں گے گارڈ اور انجن طفیلؔ یہ سنتے ہی بغلوں میں بستے لئے اور اک صف میں سیدھے کھڑے ہو گئے کھڑے آگے پیچھے یہ جب ہو چکے تو دامن ...