Akhgar Mushtaq Raheem Aabadi

اخگر مشتاق رحیم آبادی

قبل از جدید شاعر، نظم اور غزل دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی؛ بچوں کے لیے بھی بہترین نظمیں لکھیں

A pre-modern poet who wrote both Ghazals and Nazms; also wrote poems for children

اخگر مشتاق رحیم آبادی کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    جنون عشق کا جو کچھ ہوا انجام کیا کہئے

    جنون عشق کا جو کچھ ہوا انجام کیا کہئے کسی سے اب یہ روداد دل ناکام کیا کہئے پھری کیوں کر نگاہ ساقیٔ گلفام کیا کہئے بھری محفل میں اسباب شکست جام کیا کہئے یہ کیسی دل میں ہے اک ظلمت بے نام کیا کہئے بجھا کیوں دفعتاً از خود چراغ شام کیا کہئے تغافل پر وہ دو حرف شکایت بھی قیامت ...

    مزید پڑھیے

    ہنگامۂ آفات ادھر بھی ہے ادھر بھی

    ہنگامۂ آفات ادھر بھی ہے ادھر بھی بربادیٔ حالات ادھر بھی ہے ادھر بھی ہونٹوں پہ تبسم کبھی پلکوں پہ ستارے یہ دل کی کرامات ادھر بھی ہے ادھر بھی بے چین اگر میں ہوں تو وہ بھی ہیں پریشاں در پردہ کوئی بات ادھر بھی ہے ادھر بھی آشفتگئ قلب و نظر چھپ نہ سکے گی اک محشر جذبات ادھر بھی ہے ...

    مزید پڑھیے

    خود نظاروں پہ نظاروں کو ہنسی آتی ہے

    خود نظاروں پہ نظاروں کو ہنسی آتی ہے باغبانوں پہ بہاروں کو ہنسی آتی ہے اب یہ کیوں ذکر بہاراں پہ چمن میں اکثر پھول تو پھول ہیں خاروں کو ہنسی آتی ہے مہر و اخلاص کی دنیا میں یہ کیا بات ہوئی آج یاروں ہی پہ یاروں کو ہنسی آتی ہے ایسی بے جان سی ہے میرے حریفوں کی ہنسی جیسے طوفاں پہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ ہزار ہم پہ جفا سہی کوئی شکوہ پھر بھی روا نہیں

    وہ ہزار ہم پہ جفا سہی کوئی شکوہ پھر بھی روا نہیں کہ جفا تو ان کی خطا نہیں جنہیں کوئی قدر وفا نہیں مری بد ظنی پہ یہ رنجشیں تو کسی بھی طور بجا نہیں کہ جہان عشق میں بد ظنی تو حضور جرم و خطا نہیں مرے عشق کو تری بے رخی ہی نصیب ہے تو یہی سہی تری بے رخی رہے شادماں مجھے بے رخی کا گلا ...

    مزید پڑھیے

    جینے کے اگر چند سہارے بھی ملے ہیں

    جینے کے اگر چند سہارے بھی ملے ہیں تو جان سے جانے کے اشارے بھی ملے ہیں ہر چند رہ عشق کے غم سخت ہیں لیکن اس راہ کے کچھ غم ہمیں پیارے بھی ملے ہیں کچھ اپنی وفاؤں سے جو امید تھی ہم کو کچھ ان کی نگاہوں کے سہارے بھی ملے ہیں اے راہرو راہ جنوں بھول نہ جانا اس راہ میں جی جان سے ہارے بھی ملے ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    طوفان میل

    عتیقؔ اور اسلمؔ شعیبؔ اور سلیمؔ رئیسؔ اور آصفؔ نفیسؔ اور وسیمؔ یہ مکتب سے واپس ہوا قافلہ تو رستے میں سب نے یہی طے کیا چلو کھیلتے ہم چلیں ریل ریل عتیقؔ ہوں گے گارڈ اور انجن طفیلؔ یہ سنتے ہی بغلوں میں بستے لئے اور اک صف میں سیدھے کھڑے ہو گئے کھڑے آگے پیچھے یہ جب ہو چکے تو دامن ...

    مزید پڑھیے

    گڈے میاں کی شادی

    گڈے میاں کی شادی ہر اک سمت گونجے ہوئے قہقہے ہنسی دل لگی زمزمے چہچہے زمیں مسکرا آسماں خوب جھوم کہ باقی نگر میں ہے شادی کی دھوم یہاں میہماں اور وہاں میہماں جدھر دیکھیے اور جہاں میہماں غرض میہماں آئے ہیں بے شمار کہ مدت سے اس دن کا تھا انتظار نوشہ بنانے کی رسم وہ گڈے میاں گھر بلائے ...

    مزید پڑھیے

    کھلونے

    ننھا تھرمس ننھی گیس اور ننھا ناشتے دان چھوٹے چھوٹے ببوے اور یہ ان کے بھائی جان چینی کے داروغہ جی اور دفتی کے دربان لائی ہیں اپنے ساتھ ہمارے واسطے یہ سامان آئیں ممانی جان ہماری آئیں ممانی جان آئیں ممانی جان ٹین کا الو موم کا بونا لکڑی کی بندوق کپڑے کے اک جکڑ خاں اور شیشے کا ...

    مزید پڑھیے