Ahmer Jalesari

احمر جلیسری

احمر جلیسری کی غزل

    سورج ڈوبا نکلا چاند

    سورج ڈوبا نکلا چاند چھت پر آیا میرا چاند عید کا سب نے دیکھا چاند ہم نے دیکھا اپنا چاند دیوانے بے تاب ہوئے جب پردے سے جھانکا چاند اس کا دشمن کوئی نہیں سب کے لئے ہے پیارا چاند عہد جوانی میں اکثر ہوتا ہے شرمیلا چاند دیکھتے ہی اس کا چہرہ بادل میں چھپ جاتا چاند آپ کے آنگن میں ...

    مزید پڑھیے

    تلاش کر مری بربادیوں کا حل بابا

    تلاش کر مری بربادیوں کا حل بابا جو تو کہے گا کروں گا وہی عمل بابا طرح طرح کے یہ چولے نہ تو بدل بابا تجھے جو فیصلہ کرنا ہے کر اٹل بابا فقیر بن نہیں سکتا تو اوڑھ کر کملی خودی کو دل سے مٹا نفس کو کچل بابا نشے میں زر کے بہت پگڑیاں اچھالی ہیں ضرور تجھ کو ملے گا کیے کا پھل بابا تری ...

    مزید پڑھیے

    زمانے کے ہمیں دستور اپنانے بھی ہوتے ہیں

    زمانے کے ہمیں دستور اپنانے بھی ہوتے ہیں مسائل ہوں اگر الجھے تو سلجھانے بھی ہوتے ہیں خوشی ملتی ہے جن کو ان کو غم پانے بھی ہوتے ہیں جو پاتے ہیں عروج ان پر زوال آنے بھی ہوتے ہیں غزل گوئی سے ہم بھی ربط رکھتے ہیں اسی باعث کبھی دل دوستوں کے ہم کو بہلانے بھی ہوتے ہیں ہماری عزت و ناموس ...

    مزید پڑھیے

    ستم شعار زمانے پہ خوف طاری رکھ

    ستم شعار زمانے پہ خوف طاری رکھ ملے تو جب بھی شریفوں سے انکساری رکھ تجھے ملے گا ترا مدعا ضرور اک دن مگر ہے شرط مسلسل تلاش جاری رکھ یہ تیرا حسن کہیں حادثہ نہ بن جائے ستم ظریف زمانے سے ہوشیاری رکھ سفر پہ کب تجھے جانا پڑے یہ کیا معلوم جو کام وقت پہ آئے وہی سواری رکھ تجھے وقار ...

    مزید پڑھیے