Abrarul Hasan

ابرارالحسن

ممتاز معاصر پاکستانی شاعر، جدید انسانی حسیات کو موضوع بنانے والی اپنی نظموں کے لیے معروف، ادبی حلقوں میں مقبول

A contemporary poet from Pakistan, known for his poems of human sensitivities; popular in literary circles

ابرارالحسن کی نظم

    پیار کے تحفے

    نہ جانے کیا ملا کیا حسرتیں باقی رہیں دل میں ابھی دنیا سے کیا کچھ اور لینا ہے مجھے تو یہ خبر ہے یہ دہکتی آگ سب کچھ خاک کر دے گی فقط میرا نشاں اٹھتا دھواں چاروں طرف رشتوں پہ میلی راکھ چھڑکاتا یہ تیزابی رگ و پے میں پنپتا زہر مغرورانہ بے زاری نگہ داری کی دیواریں کھڑی کرتی یہ سب اس آگ ...

    مزید پڑھیے

    نمائش

    رات میں بھی گیا اک نمائش تھی عمدہ تصاویر کی شہر کے چیدہ چیدہ معزز خواتین و حضرات چہروں پہ موزوں ملاوٹ نفاست کی سنجیدگی کی فنون لطیفہ کے ادراک کی اپنی موجودگی سے یقیں دوسروں کو دلاتے ہوئے کتنے با ذوق ہیں کاش خود بھی یقیں کر سکیں رات اچھی نمائش تھی میں بھی نمائش میں تصویر تھا

    مزید پڑھیے

    اداسی

    ابھی جنگ جاری ہے جلنے لگیں بستیاں اٹھ رہا ہے دھواں ایک خوں ریز دریا درختوں کو سیراب کرتا ہے جنگل مئے ناب سے کتنا مسرور ہے جنگل جاری کہاں ہے وہ دیکھو پہاڑوں کے دروں میں بھگدڑ مچی ہے بکھرتی ہوئی فوج کے سورما پیٹھ پر زخم کھانے کے شیدا انہیں کی ہے میراث ساری اداسی جو بستی کے کھیتوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3