ارے خدا کے بندے خود کو رب کی سمت موڑ تو
ارے خدا کے بندے خود کو رب کی سمت موڑ تو
وجود بخشا جس نے تجھ کو رشتہ اس سے جوڑ تو
بڑی ہی سہل و آساں زندگی ہو جائے گی تری
تو اتباع خواہشات زندگی کو چھوڑ تو
جو لمبے لمبے خواب دیکھ رکھے ہیں بھرم ہے محض
ہے عقل مند تو اگر تو اس بھرم کو توڑ تو
ہے مدتوں سے تیرے انتظار میں بھی اک لحد
بھلائی چاہے واں تو نفس اپنا کچھ مروڑ تو
جواب دینا چاہے گر تو منکر و نکیر کو
تو فکر آخرت میں اپنے آپ کو نچوڑ تو