اختر سے بھی آبرو میں بہتر ہے یہ اشک

اختر سے بھی آبرو میں بہتر ہے یہ اشک
اللہ ہے مشتری وہ گوہر ہیں یہ اشک
آنکھوں سے لگا کے ان کو کہتے ہیں ملک
گوہر نہیں نور چشم کوثر ہیں یہ اشک