اے چنگاری راکھ نہ بن

اے چنگاری راکھ نہ بن
پھونک دے میرا ہی دامن


تجھ سے وفا کی امیدیں
دیکھ مرا دیوانہ پن


ہم دکھیوں سے ہنس کر مل
کیا جوبن کیا مایا دھن


مجھ میں اپنا عکس نہ دیکھ
میں ہوں اک ٹوٹا درپن