احوال

ہمیں کیا چاندنی کی رات
کیا راتوں کی تاریکی
بس اتنا ہے کہ روشن رات میں
گر تیز چلنا ہی ضروری ہو تو چل سکتے ہیں
ورنہ چاندنی کی زرد چادر میں چھپے
بھیدوں بھرے فتنے
سفر کرنے نہیں دیتے
اندھیرے میں
ہمیں فتنوں کے سر پر پاؤں رکھ کر
بڑھتے جانا
دشت میں آسان رہتا ہے