احباب سے امید ہے بیجا مجھ کو

احباب سے امید ہے بے جا مجھ کو
امید عطائے حق ہے زیبا مجھ کو
کیا ان سے توقع کہ میان مرقد
چھوڑ آئیں گے اک روز یہ تنہا مجھ کو