اگر وہ پوچھے کوئی بات کیا بری لگی ہے
اگر وہ پوچھے کوئی بات کیا بری لگی ہے
زیادہ سوچنا مت بول دینا جی لگی ہے
بری لگی تری موجودگی کلاس میں آج
کہ میرے بولے بنا تیری حاضری لگی ہے
اسے مناتے مناتے میں روٹھنے لگا تھا
پھر اس نے پوچھ لیا فلم کون سی لگی ہے
اے موت ٹھہر ذرا صبر کر قطار میں دیکھ
کہ تجھ سے آگے بہت آگے زندگی لگی ہے
گھڑی میں وقت گھٹاتے ہوئے میں بھول گیا
کہ یار اس کی بھی دیوار پر گھڑی لگی ہے