اگر بیج رنگوں کا بویا نہ ہوتا

اگر بیج رنگوں کا بویا نہ ہوتا
مجھے عشق نے یوں ڈبویا نہ ہوتا


ہزاروں نے مل کے اکیلے کو مارا
اگر ایک ہوتا تو کھویا نہ ہوتا


تجھے دفن کر کے یہ دل کہہ رہا ہے
ہمیشہ کی تو نیند سویا نہ ہوتا


مجھے زندگی یوں ہی بیکار لگتی
ترا پیار من میں سمویا نہ ہوتا


محبت میں شاید کمی رہ ہی جاتی
اگر تو گلے لگ کے رویا نہ ہوتا