اب اس کا اور کیا انجام ہوگا

اب اس کا اور کیا انجام ہوگا
محبت کر کے جو بدنام ہوگا


ابھی انساں ہے تشنہ کام الفت
ابھی نام وفا بدنام ہوگا


جو آغاز سحر کا ہے نظارہ
وہی میرا چراغ شام ہوگا


کلی پر رات بھر روئے گی شبنم
تبسم موت کا پیغام ہوگا