جلوہ فروز دل میں ہے وہ گلعذار آج
جلوہ فروز دل میں ہے وہ گلعذار آج اف رے خزاں رسیدہ چمن کی بہار آج دونوں کو ہر طرف ہے ترا انتظار آج دل کو قرار ہے نہ نظر کو قرار آج دیکھیں تو چوم لیں دم آرائش آئینہ ان کو بھی اپنی شکل پہ آ جائے پیار آج لو انتہائے شوق نے دیوانہ کر دیا میں ہنس رہا ہوں صبح سے بے اختیار آج دل محو ...