آنکھوں سے رستے پانی کی بات بتانی مشکل ہے
آنکھوں سے رستے پانی کی بات بتانی مشکل ہے
پار سمندر جانے والے پریت نبھانی مشکل ہے
راتوں رات نکالی تم نے دور نکلنے کی صورت
پھر کہتے ہو تم سے تو امید لگانی مشکل ہے
سب سپنوں کو آگ لگا کر کہتے ہو آباد رہو
جان جاناں اب قسمت میں رنگ فشانی مشکل ہے
تھوڑا رک کر طلب کرو تم سب حالات سناؤں گی
روتے روتے ٹوٹے دل کی حال بیانی مشکل ہے