آنے والا سرد موسم

اک خاموشی چھا رہی ہے
خشک پتے ہر طرف بکھرتے جا رہے ہیں
اور
آنے والے سرد موسم کا
پیغام سنا رہے ہیں
ساتھ ہی اک عجیب
بے یقینی
اداسی بن کر
چھا رہی ہے
آسمان کا نیلا پن اور
اڑتے پرندے بھی
شام کی گہری چپ پر
خاموش ہیں
سرد موسم کی خبریں گرم ہیں