آلام محبت سے جی چھوٹ گئے ہوں گے حیرت شملوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں آلام محبت سے جی چھوٹ گئے ہوں گے معلوم نہیں کتنے دل ٹوٹ گئے ہوں گے یاران وفا پیشہ جو چھوڑ چکے دنیا اس کشمکش غم سے تو چھوٹ گئے ہوں گے