آ گیا یاد خدا آخر کار
آ گیا یاد خدا آخر کار
اٹھ گیا دست دعا آخر کار
ہم کہ تھے سرکش و مغرور بہت
سر جھکانا ہی پڑا آخر کار
کان سے جو نہ سنا تھا پہلے
آنکھ سے دیکھ لیا آخر کار
دل میں اب کوئی تمنا نہ رہی
بجھ گیا یہ بھی دیا آخر کار
آئے جس کے بھی قدم دھرتی پر
ایک دن مر ہی گیا آخر کار