پاکستان: پون صدی کا قصہ

حصہ دوم

  •  16 دسمبر 1971 کو سکوت ڈھاکہ کا عظیم سانحہ ہو گیا
  • 1971  سے لیکر 1977 تک پاکستان پرذوالفقار علی بھٹو نے حکومت کی
  • 24 جنوری 1972 کو ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے اہم نیوکلیر سائنسدانوں کو اکٹھا کیا اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ ۔
  • 1972 میں ہی بھٹو نے  صنعتوں کو قومیا  لِیا(Nationalised
  • 1972 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ طے پا گیا۔ بھارت نے پاکستان کے 90 ہزار فوجی رہا کر دیے اور 1971 کی جنگ کے دوران  ہتھیائی زمین بھی واپس کر دی۔ اسی معاہدے میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان سرحد کو لائن آف کنٹرول کا نام دیا گیا۔ اس معاہدے کو بہت سے تاریخ دان پاکستان کے لیے بہت فائدہ مند گردانتے ہیں۔
  • 1973 میں پاکستان کا تیسرا اور موجودہ آئین نافذ ہوا۔ اس کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست قرار پایا۔
  •  
  • ٓ
  • 1973 میں ہی ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان میں فوجی کاروائی کا حکم دیا۔
  • 1974  میں مسلمانوں کی عالمی تنظیم او آئی سی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اس میں شاہ فیصل، انور سادات، معمرقذافی سمیت متعدد اسلامی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
  • 17 ستمبر 1974 کو پاکستان کے آئین میں ترمیم ہوئی جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا۔
  • 11 جنوری 1977 کو  پوزیشن کی پارٹیوں نے  حکومت کے خلاف پاکستان قومی اتحاد(پی-این-اے)  کی بنیاد رکھی۔
  • مارچ 1977 میں پارلیمانی انتخابات ہوئے۔ اس میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا اور پی این اے نے اس کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔ پھر ملک گیر  احتجاج شروع ہوا اور سیاسی عدم استحکام پھیلا۔
  • پی این اے کے احتجاج، ہڑتالوں اور نیشنل اسمبلی کے بائیکاٹ کی وجہ سے بھٹو نے  21 اپریل 1977 کو کراچی، حیدر آباد اور  لاہور میں مارشل لا ء لگا دیا۔
  • مارچ 1977 سے مئی 1977 کے درمیان سیاسی ہنگاموں میں 350 سے زائد افراد مارے گئے ۔
  • 6 جون 1977 کو بھٹو نے لاہور، کراچی اور حیدرآباد پر سے مارشل لا ہٹا لیا۔
  • 5 جولائی 1977 کو جرنل ضیا الحق نے ملک گیر مارشل لا لگایا اور بھٹو حکومت کو گھر بھیج دیا۔
  • 3 ستمبر 1977 کو ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان قصوری قتل کیس  میں گرفتار کر لیا گیا۔
  • 2 دسمبر 1978 کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں شریعت بینچز قائم کیے گئے  ۔
  • صدر فضل الٰہی چوہدری نے 14 ستمبر 1978 کو کو استعفیٰ دے دیا اور 16 ستمبر کو صدارت جرنل ضیا ء الحق نے سنبھال لی۔
  • 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔
  • 1979 میں  افغانستان میں روسی افواج داخل ہو گئیں۔ یوں افغانی مجاہدین اور روسی افواج کے درمیان نو سالہ جنگ کا آغاز ہوا۔ امریکہ کی پشت پناہی سے پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک نے مجاہدین کا خوب ساتھ دیا۔
  • 6 اپریل 1979 کو امریکہ نے پاکستان پر سے معاشی امداد کی پابندیاں ہٹا لیں اور  پانچ سو ملین ڈالرز کی پیشکش کی۔ جرنل ضیا نے انہیں مونگ پھلی کے دانے کہہ کر رد کر دیا۔
  • 26 مئی  1980 کو وفاقی شریعت عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا۔
  • 15 جون 1981 کو پاکستان نے امریکہ کی معاشی اور فوجی امداد قبول کر لی۔
  • دسمبر 1984کو ضیا نے ریفرنڈم کروایا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ 95 فیصد سے زائد افراد نے ضیا کے حق میں ووٹ کیا ہے۔

  • فروری 1985 کو غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات منعقد کروائے گئے ۔
  • مارچ 1985 کو آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں ترمیم  کر کے پارلیمانی ممبران کے لیے اسلامی اخلاقیات پر عمل درامد لازمی قرار دے دیا گیا۔
  • 23 مارچ 1985 کو مارشل لا ختم کر دیا گیا اور غیر جماعتی انتخابات کے نتیجے میں محمد خان جونیجو وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
  • 9 نومبر 1985 کو آئین میں آٹھویں ترمیم متعارف کروائی گئی۔ اس ترمیم کے تحت صدر کو اسمبلی توڑنے کا اختیار دیا گیا۔
  • مئی 1988 کو جرنل ضیا نے اسمبلیاں توڑ دیں۔
  • 15 جون 1988 کو ضیا الحق نے شریعت آرڈیننس نافذ کیا۔ اس کے تحت شریعت کو ریاست پاکستان کا سپریم قانون مان لیا گیا۔
  • 17 اگست 1988 کو جرنل ضیا الحق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ ان کے ساتھ 31 دیگرافراد بھی جہاز پر سوار تھے۔
  • 16 نومبر 1988 کو پاکستان میں عام انتخابات ہوۓ۔  پیپلز پارٹی نے اس میں اکثریت حاصل کی اور بے نظیر بھٹو حکومت میں   آ گئیں۔
  • 1990 میں پریسلر امینڈمنٹ کے تحت پاکستان پر ایٹمی پروگرام چلانے کی وجہ سے  پابندیاں لگا دی  گئیں۔
  • اگست 1990 میں بے نظیر کی حکومت کو غلام اسحاق خان نے برطرف کر دیا۔
  • 1990 میں نئے انتخابات ہوۓ اور  اسلامی جمہوری اتحاد انتخابات میں کامیاب  ہو گیا۔
  • جنوری 1991 کو وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو فری مارکیٹ بنانے کیلیے نجکاری کا فیصلہ کیا۔
  • 1993 میں نواز حکومت کو بھی اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے گھر بھیج دیا۔
  • 1993 میں عام انتخابات ہوئےاور بے نظیر پھر حکومت میں آگئیں۔
  • ۔1996 میں بے نظیر کی حکومت کو پھر برطرف کر دیا گیا۔
  •  نواز شریف 1997 میں دوسری دفعہ حکومت میں آئے۔
  • 28 مئی 1998 کو پاکستان نے پانچ ایٹمی دھماکے کیے۔

12 فروری 1999 میں پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کے درمیان اعلانِ لاہور سائن ہوا۔

  • 1999 میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کی جنگ چھڑ گئی۔
  • اکتوبر 1999 میں جرنل پرویز مشرف نے نواز شریف کو بر طرف  اور آئین کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار سنبھال لیا۔
  • 2000 میں نواز شریف کو ملک بدر کر دیا گیا اور وہ سعودی عرب چلے گئے ۔ وہاں وہ 2007 تک رہے۔
  • 2001 میں گیارہ ستمبرحادثے کے تناظر میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف کاروائی میں امریکہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
  • 2001 سے 2002  تک دس ماہ کیلیے پاکستانی اور بھارتی افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے بالکل جنگ کے لیے تیار کھڑی رہیں۔
  • 2002 میں آپریشن میزان سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خلاف جنگ  کا آغاز ہوا۔
  • 2002 میں ہی مشرف نے عام انتخابات کروائے جس  کے بعد مسلم لیگ ق نے حکومت بنائی۔
  • اپریل 2002 میں جرنل پرویز مشرف نے ریفرنڈم کروایا، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا۔ یوں وہ پانچ سال کیلیے مزید ملکی  سیاہ و سفید کے مالک بن  بیٹھے۔
  • 5 اکتوبر 2005 کو پاکستان میں خوفناک زلزلہ آیا۔
  • 2007 میں پاکستانی افواج نے لال مسجد پر حملہ کیا۔
  • 2007 میں چیف جسٹس کی بحالی کیلیے وکلا تحریک کا آغاز ہوا۔ مشرف کے اقتدار  کے خاتمے کیلیے یہ اہم پیش خیمہ ثابت ہوئی۔
  • 2008 میں دوبارہ عام انتخابات ہوئے اور فوجی آمر کا دور ختم ہو گیا۔
  • 2008 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے حکومت سمبھالی۔
  • 2011 میں بدنامِ زمانہ ایبٹ آباد آپریشن ہوا ، جس  کے بعد امریکی صدر اوبامہ نے اسامہ بن لادن کی موت کا دعویٰ کِیا۔
  • 2013 میں دوبارہ عام انتخابات ہوئے اور مسلم لیگ نون بر سر اقتدار آ گئی۔
  • 2014 میں ضرب عزب آپریشن کا آغاز ہوا۔
  • 2016 میں نواز شریف کو  سپریم کورٹ کے فیصلے کی بدولت وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا۔
  • 2018 میں انتخابات ہوئےاور عمران خان حکومت میں آ گئے ۔

ریفرنسز:

https://www.dawn.com/news/1353861

 

http://www.allamaiqbal.com/webcont/393/KhawajaNazimuddinbecomesPrimeMinister[1951].html

https://storyofpakistan.com/muhammad-ali-bogra-becomes-prime-minister/

http://www.na.gov.pk/en/primeministers.phpحسین شہید سوہلوردی 1956-1957,

https://www.dawn.com/news/1342695

https://www.reuters.com/article/us-pakistan-emergency-musharraf-idUSB27051520071103

متعلقہ عنوانات