میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

1965کی جنگ کو آج نصف صدی سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔ لیکن یہ جنگ ہی پاکستانیوں کے ذہنوں سےمحو ہو سکی ہے نہ  اس جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان سے لہو گرماتے ملی نغمے۔ آج بھی جب یہ ملی نغمے سنیں جائیں  تو وہی جذبۂ ملی ہر پاکستانی کی رگوں میں دوڑنے لگتا ہے۔

ان میں سے چند نغموں  کا  تذکرہ اس تحریر میں کیا جائے گا۔

1۔ اے وطن کے سجیلے جوانو:

وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتا یہ ملی نغمہ نور جہاں نے گایا اور اس کی دھن کو ترتیب دیا

میاں شہریار نے، جبکہ شاعر تھے جمیل الدین عالی۔ اس نغمے کو 1965 کی جنگ کے دوران لڑتے

مجاہدوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا۔

اے مرد مجاہد جاگ ذرا:

محاذ جنگ کیلیے بیدار  اس ترانے کو 1965 میں عنایت حسین بھٹی کی آواز نے امر کیا۔

3۔اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے:

اس ملی نغمے کو میڈم نور جہاں نے گایا۔

4۔ اے راہ حق شہیدو:

یہ ملی نغمہ بھی میڈم نور جہاں کی آواز میں ہی گونجا تھا۔

 میرے ڈھول سپاہیا:

6-رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو:

یہ دونوں ترانے بھی میڈم نور جہاں کی آواز میں ہی گونجے تھے اور آج بھی پاکستانیوں کے لہو کو گرما رہے ہیں۔

اپنی جاں نذر کروں:

قوم کے غازی اور شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرتا یہ ملی نغمہ مہدی حسن کی آواز میں ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا تھا۔