میڈیکل انٹری ٹیسٹ ایک بار پھر تاخیر کا شکار، نئی تاریخوں کا اعلان

پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیوں ملتوی کیا گیا؟

چند دنوں سے سوشل میڈیا پر میڈیکل انٹری سے متعلق خدشات اور التوا سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کا داخلہ ٹیسٹ 7 ستمبر تا 30 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔
پی ایم سی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے التوا کی خبر شائع کی۔ اس التوا کی وجہ ملک کے اکثر علاقوں میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال بیان کی گئی ہے۔

اب میڈیکل انٹری ٹیسٹ کب ہوگا؟

پی ایم سی نے اپنی ویب سائٹ پر میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ 24 ستمبر تا 18 اکتوبر 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ ہر ٹیسٹ سنٹر کا تاریخ وار شیڈول بھی جاری کیا گیا جو کہ درج ذیل ہے:
ملک بھر میں اکیس شہروں میں ٹیسٹ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات