آن لائن جاب: وہ کون سیے پلیٹ فارم ہیں جہاں آن لائن جاب مل سکتی ہے؟

موجودہ معاشی بدحالی کے دور میں ہر فرد پریشان ہے ۔ کاروباری اور تاجر حضرات سے لے کر ملازم پیشہ افراد تک ہر کوئی شدید مالی دباؤ کا شکار نظر آتا ہے ۔ جہاں اچھے بھلے کمانے والے لوگوں کی ذہنی حالت ایسی ہو وہاں بے روزگار افراد دن رات کس ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں یہ اندازہ لگانا کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔ کورونا کے نے دنوں کے دوران پوری دنیا میں جہاں آن لائن پڑھائی ، خرید و فروخت اور جابز نے فروغ پایا وہاں ملازمت اور ملازم کی تلاش آن لائن کرنے کے رجحان نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

آج ہم چند ویب سائٹس کا ذکر کریں گے جو آپ کے لیے آن لائن نوکری کی تلاش میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ان ویب سائٹس پر سرچ کر کے آپ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔

1.لنکڈ ان ڈاٹ کام (Linkedin.com):-


آپ نے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تو ضرور استعمال کیا ہو گا جو اظہار رائے اور رابطے کی ایک انتہائی مقبول ویب سائٹ ہے۔ لنکڈ ان کو آپ پروفیشنل افراد کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کہہ سکتے ہیں ۔ جہاں ہر صارف کے پروفائل میں اس کی تمام صلاحیتوں ، تجربے اور مہارتوں کے بارے میں معلومات موجود ہوتی ہے ۔ یوں کہہ لی جیے کہ آپ کا لنکڈ ان پروفائل آپ کا ری زیوم (Resume) یا سی وی ہوتا ہے جو آپ کو آن لائن جاب تلاش کرنے میں مدد دیتاہے ۔ آپ لنکڈ ان سے حسبِ ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ لنکڈ ان سے متعلق ایک تازہ دل چسپ خبر سامنے آئی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی کو گوگل نے لنکڈ پروفائل کے ذریعے رابطہ کرکے اپنے ہاں جاب کی پیشکش کی۔

(الف) اپنے پرانے دوستوں اور کولیگز سے رابطے بحال کرنا:


آپ لنکڈ ان پر اپنے پرانے دوستوں ، کولیگز ، اساتذہ وغیرہ کو تلاش کر کے اپنے حلقے میں شامل کر سکتے ہیں اور باوقت ضرورت ان سے پیشہ ورانہ فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے مائے نیٹ ورکس (My Networks) کے سیکشن میں اپنے ای میل ایڈریس کو شامل کر کے آپ اپنے کانٹیکٹس کو لنکڈ ان کے ساتھ سنک (Sync) کر سکتے ہیں  

(ب) اپنی لنکڈ ان پروفائل کو سی وی بنائیے


آپ کا لنکڈ ان پروفائل ایک ری زیوم کی حیثیت رکھتا ہے جس آپ کے تمام کوائف نہایت موثر انداز میں پیش کیے گئے ہوتے ہیں ۔ بعض ویب سائٹ جاب کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کے دوران آپ کو باقاعدہ سہولت دیتی ہیں کہ آپ اپنی درخواست کے ساتھ اپنا لنکڈ ان پروفائل اٹیچ کر سکتے ہیں ۔
(ج) اپنی پسند کی نوکری کی تلاش:

​​​​​
لنکڈ ان ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ہر وقت جابز پوسٹ ہو رہی ہوتی ہیں ۔ آپ کے پروفائل میں موجود آپ کی دلچسپی کے مطابق لنکڈ ان نئی پوسٹ ہونے والی جابز کا آپ کو نوٹیفکیشن بھیجے گی ۔ اس کے علاوہ آپ کسی بھی کیٹیگری کی نوکری کی سرچ کے لیے کسی بھی وقت 'سرچ بار ' بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
(د) نئے پروفیشنل افراد افراد کی تلاش اور ان سے رابطہ کرنا:


 آپ اپنے پرانے دوستوں اور کولیگز وغیرہ کے علاوہ کسی بھی فیلڈ نے نئے پروفیشنل افراد کو لنکڈان  کے ذریعے تلاش بھی کر سکتے ہیں اور ان سے رابطہ بھی قائم کر سکتے ہیں ۔  کاروباری دنیا میں یہ کہا جاتا ہے کہ " Contracts are your contracts" یعنی آپ کے روابط آپ کے ممکنہ کاروباری لین دین کے معاہدے ثابت ہو سکتے ہیں ۔ 
(ر) متعلقہ گروپس میں شرکت کرنا:

نئے پروفیشنل روابط کا ایک مؤثر طریقہ اپنی دلچسپی کے حامل گروپس میں شرکت اختیار کرنا اور نئے نئے لوگوں سے بات چیت کرنا بھی ہو سکتا ہے ۔ لنکڈ ان میں ہر کاروباری دلچسپی کے بارے میں گروپس موجود ہیں آپ سرچ کر کے ان میں شرکت کر سکتے ہیں ۔
(س) اپنا بلاگ لکھیں اور پروفائل کو مزید معتبر بنائیں:


لنکڈ ان آپ کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ اس پر اپنے اظہار خیال کے لیے بلاگ بھی پبلش کر سکتے ہیں جسے سینکڑوں ہزاروں افراد پڑھ سکتے ہیں ۔ آپ کا لکھا ہوا بلاگ کیونکہ آپ کے بلاگ کا حصہ ہوتا ہے اس لیے یہ آپ کی معلومات اور مہارتوں کا ایک بیانیہ بھی بناتا ہے ۔ کئی افراد کی توجہ بھی آپ کی جانب مبذول کروانے کا باعث بن سکتا ہے جسے آپ مستقبل میں اپنے پروفیشنل فوائد حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
اگر آپ آن لائن نوکری کی تلاش میں ہیں تو لنکڈ ان ڈاٹ کام آپ کی پہلی چوائس ہونی چاہیے ۔  آن لائن نوکری کے تلاش کے پلیٹ فارمز کے تعارف کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ہماری اگلی قسط میں ہم چند دیگر مشہور ایسے ہی پلیٹ فارمز کو بھی کھنگالیں گے۔

مزید جانیے آگہی قسط میں۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوانات