یہ سلیقہ بھی ہنر میں رکھنا

یہ سلیقہ بھی ہنر میں رکھنا
روشنی راہ گزر میں رکھنا


یا تو خود میرے اثر میں رہنا
یا مجھے اپنے اثر میں رکھنا


مسئلہ غور طلب ہے اس میں
کچھ اندیشے بھی نظر میں رکھنا


کیا خبر وقت کہاں لے جائے
جانے والوں کو خبر میں رکھنا


دوستی جاہ طلب اور ہمیں
ایک تنکا بھی نہ گھر میں رکھنا


پر بریدہ بھی جو اڑنا چاہے
اس پرندے کو نظر میں رکھنا