یہ محبت اگر ضرورت ہے
یہ محبت اگر ضرورت ہے
یہ ضرورت بھی تو محبت ہے
میرا بھی دل نہیں تھا رکنے کا
اس نے بھی کہہ دیا اجازت ہے
شاعروں کی نظر سے مت دیکھو
دنیا دراصل خوب صورت ہے
تم مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ
میری قربت اگر مصیبت ہے
لوٹ آیا مرا اکیلا پن
اب کسی کی کہاں ضرورت ہے
عکسؔ بے حد نصیب والے ہو
تم کو مرنے کی بھی سہولت ہے