یہ حدوں حصار کی ساعتیں یہ مطالبے یہ قباحتیں (ردیف .. ے)
یہ حدوں حصار کی ساعتیں یہ مطالبے یہ قباحتیں
جو نہ ہوں پلوں میں بٹی ہوئی اسی ایک کل کی تلاش ہے
کہیں آلہ ایک مشین کا کہیں ڈارون کا ہے بوزنا
کبھی پھر سے بن سکے آدمی اسی ایک کل کی تلاش ہے
میں مصر نہیں کسی سطح پر کسی طور پر کسی طرح پر
جو دے ایک لمحہ کی نیند ہی اسی ایک کل کی تلاش ہے
مرا کل بھی تھا مرا آج ہے یہ الگ الگ سا مزاج ہے
جو تری رضا سے نصیب ہو اسی ایک کل کی تلاش ہے