یہ باتیں چھوڑ دو

اجی ہٹاؤ چھوڑو بھی
ان باتوں میں کیا رکھا ہے
امی نے کہا بس کھیل چکو
اور منا منی روٹھ گئے
یوں شکل بنائی دونوں نے
دل جیسے سچ مچ ٹوٹ گئے
باجی نے کہا اس کیاری میں
جو پھول تھا کس نے توڑ لیا
یہ بات تھی جس پر آپ بہت
ناراض ہوئے منہ موڑ لیا
بھیا سے ہماری کٹی ہے
کیوں کڑوی دوائی لائے ہیں
ابو سے نہیں ہم بولیں گے
انجکشن کیوں لگوائے ہیں