آپ کیسے ہنستے ہیں
کوئی ایسے ہنسے
ہنسنے والے کی مرضی ہے جیسے ہنسے
کوئی ہنسے تو گھنگھرو باجیں کوئی ہنسے تو ڈھول
ایک ہنسی ہے سیدھی سادھی ایک ہنسی میں جھول
ہنسنے والے ایسے بھی ہیں جو بے بات ہنسیں
ایسے لوگ بھی دیکھے سب ہی جن کے ساتھ ہنسیں
وہ بھی ہیں جو ہنستے ہنستے ہاتھوں کو لہرائیں
وہ بھی ہیں جو ہنستے ہنستے بل بھی کھاتے جائیں
ہاہا ہاہا کوئی ہنسے اور کوئی ہی ہی ہی ہی
کوئی ہو ہو ہو ہو ہو کوئی کھی کھی کھی کھی