گھنگھرو کا گیت
سن مرے ساتھی سن
گھنگھرو کے ہیں جتنے دانے
ایک ہے سب کی دھن
چھن چھن چھن
ملنا جلنا کام سنوارے
مل جل کر ہی چمکیں تارے
ملے جلے ہیں گھنگھرو سارے
دیکھو ان کے گن
بجلی ہو تو لہراتی ہے
ریت میں موج نہیں آتی ہے
جھوٹی آب اتر جاتی ہے
سچے موتی چن
سوچا سمجھا دیکھا بھالا
پیار کا رشتہ سب سے اچھا
سب سے اچھا پیار کا رشتہ
پیار کے بندھن بن